جمعہ 19 جولائی سے کرایوں میں اضافے کا اطلاق کر دیا جائے گا، فائل فوٹو
جمعہ 19 جولائی سے کرایوں میں اضافے کا اطلاق کر دیا جائے گا، فائل فوٹو

عید پر ٹرینوں کے کرایوں میں بڑی رعایت کا اعلان

لاہور: پاکستان ریلوے نے عید پر تمام مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 25 فیصد رعایت کا اعلان کر دیا، عید اسپیشل ٹرینوں پر اس رعایت کا اطلاق نہیں ہو گا۔

پاکستان ریلوے نے عید کے تینوں دن تمام مسافر ٹرینوں پر کرایوں میں 25 فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا ہے، کرایوں میں رعایت ریلوے کے زیرِ انتظام تمام مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز پر ہوگی۔

اس حوالے سے ریلوے حکام نے ٹرینوں میں رعایت دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عید اسپیشل ٹرینوں پر رعایت کا اطلاق نہیں ہوگا،رعایت کا اطلاق صرف کرنٹ بکنگ پر ہوگا۔