پولیس نے مسافر خانے کے مینجر کو گرفتار کر لیا،فائل فوٹو
پولیس نے مسافر خانے کے مینجر کو گرفتار کر لیا،فائل فوٹو

اورنگی ٹاؤن میں گھر سے ماں بیٹے کی گولیاں لگی لاشیں برآمد

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں گھر سے ماں بیٹے کی گولیاں لگی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

اورنگی ٹاؤن میں میں گھر سے ماں بیٹے کی لاش ملنے پر پولیس نے شوہر کو شامل تفتیش کر لیا ۔ پولیس نے قتل کے واقعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے، جو کہ شوہر کا بتایا جاتا ہے ۔

لاش برآمد گی کا واقعہ اورنگی ٹاؤن کے علاقے الطاف نگر میں پیش آیا، جہاں گھر سے ماں بیٹے کی گولیاں لگی لاشیں ملی ہیں۔

ایس ایس پی ویسٹ کے مطا بق جرم میں استعمال ہونے والا اسلحہ مقتولہ کے شوہر کا ہے جسے بر آمد کر لیا گیا ہے، مقتولہ کے شوہر کے مطابق بیوی نے بیٹے کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کی ہے ۔

ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا ہے کہ پولیس معاملے کی تمام زاویوں سے تفتیش کرے گی، لاشوں کی شناخت 30 سالہ خاتون تانیہ اور 13 سالہ بچے محمد خان کے نام سے ہوئی ہے۔