فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی پرعام تعطیلات کا اعلان کردیا

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی پر عام تعطیلات کا اعلان کردیا۔

کابینہ ڈویژن کی  جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے  عیدالاضحٰی  کی چھٹیوں کی سمری کی منظوری دی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عید کے پہلے دن پیر 17 جون سے بدھ 19 جون تک چھٹیاں ہوں گی۔

خیال رہےکہ 7 جون کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا تھا کہ ملک میں یکم ذی الحج 8 جون اور 10 ذی الحج یعنی عید الاضحیٰ 17 جون بروز پیر کو ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔