کراچی: ملک بھر میں سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔
مقامی صرافہ بازاروں میں بدھ کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 600 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 41 ہزار 900 روپے ہوگئی۔
10 گرام سونے کی قیمت بھی 514 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 07 ہزار 390 روپے کی سطح پر آگئی۔
ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2750 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2357.68 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6ڈالر کے اضافے سے 2313 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔