فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسٹاک مارکیٹ کی اونچی اڑان، پہلی بار77 ہزار کی حد عبور

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار 77 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گئی۔

حکومت کی جانب سے وفاقی بجٹ پیش کیے جانے کے اگلے ہی روز (جمعرات کو) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی دیکھنے میں آئی تھی، جس میں کاروباری دورانیے میں ایک ہی دن میں 4 نفسیاتی سطحیں عبور ہونے کا نیا ریکارڈ قائم ہوا تھا۔

آج جمعہ کے روز بھی پی ایس ایکس میں کاروبار کے آغاز ہی سے تیزی کا رجحان ہے، جس میں ابتدائی طور پر 186 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ کاروبار شروع ہوا اور 100 انڈیکس بڑھ کر 76 ہزار 208 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ بعد ازاں کاروبار میں بتدریج مزید تیزی آئی انڈیکس 1073 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ملکی تاریخ میں پہلی بار 77 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور کرگیا۔

اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی کے نتیجے میں 869 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 77 ہزار 77 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 76 ہزار 208 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔