حیدرآباد، تشدد کرکے گدھے کی ٹانگ توڑ دینے والا گرفتار، مقدمہ درج

ق ملزم کا گدھا اور سڑک پر موجود دوسری گاڑی کا گدھا لڑ پڑے تھے۔گدھوں کی لڑائی پر ملزم نے  دوسری گاڑی کےگدھے پرڈنڈے برسا دیے جس سے گدھے کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔

June 16, 2024 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

حیدرآباد میں تشدد کرکے گدھے کی ٹانگ توڑ دینے والے  شخص کو گرفتار کرکے مقدمہ درج  کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم خود بھی گدھا گاڑی چلاتا ہے،گزشتہ روز ملزم نے ایک دوسری گاڑی کےگدھے پر تشدد کرکے اس کی ٹانگ توڑ دی تھی۔

پولیس کے مطابق ملزم کا گدھا اور سڑک پر موجود دوسری گاڑی کا گدھا لڑ پڑے تھے۔گدھوں کی لڑائی پر ملزم نے  دوسری گاڑی کےگدھے پرڈنڈے برسا دیے جس سے گدھے کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔