مردان میں بیٹے کی فائرنگ سے والد اور 2 بھائی جاں بحق، ماں زخمی

فائرنگ کرنے والے بیٹے نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی، رات پیش آئے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

June 19, 2024 · اہم خبریں, قومی

مردان(اُمت نیوز) خورہ بانڈہ دربو کلی میں گھر میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بیٹے کی فائرنگ سے والد اور 2 بھائی جاں بحق ہوئے جبکہ ماں زخمی ہوئی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ فائرنگ کرنے والے بیٹے نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی، رات پیش آئے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش جاری ہے۔