فیصل آباد: لیپ ٹاپ کی بیٹری پھٹنے سے 2 جاں بحق، 7 زخمی

آگ سے جھلسنے والے 2 بہن بھائی الائیڈ اسپتال میں دم توڑ گئے، جبکہ 3 بچوں سمیت 7 زخمی زیرِ علاج ہیں۔

June 19, 2024 · اہم خبریں, قومی

فیصل آباد کے ستیانہ روڈ پر گھر میں آگ لگنے سے 9 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق آگ سے جھلسنے والے 2 بہن بھائی الائیڈ اسپتال میں دم توڑ گئے، جبکہ 3 بچوں سمیت 7 زخمی زیرِ علاج ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ گھر میں آگ چارجنگ پر لگے لیپ ٹاپ کی بیٹری پھٹنے سے لگی۔