کراچی: ہاکس بے پرنہاتے ہوئے خاتون سمیت 4 افراد ڈوب گئے
خاتون سمیت 3 افراد کو بچا لیا گیا جبکہ 1 شخص کی تلاش جاری
June 19, 2024 · قومی
فائل فوٹو
کراچی: عید الاضحیٰ پر افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، ہاکس بے کے ساحل پر نہاتے ہوئے خاتون سمیت 4 افراد ڈوب گئے۔
ریسکیو ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مطابق خاتون سمیت 3 افراد کو بچا لیا گیا جبکہ 1 شخص کی تلاش جاری ہے۔ڈوبنے والے اور بچائے گئے افراد شریف آباد اعظم ٹاؤن کے رہائشی ہیں۔