ایگزیکٹو ڈائریکٹر پائلر کرامت علی انتقال کر گئے
کرامت علی کی نماز جنازہ بعد نماز مغرب شہداء کربلا انچولی میں ادا کی جائے گی۔مرحوم کی تدفین وادی حسین قبرستان سپر ہائی وے میں کی جائے گی۔
June 20, 2024 · قومی
کراچی (اُمت نیوز)ایگزیکٹو ڈائریکٹر پائلر کرامت علی 78 سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے۔
اہلخانہ کے مطابق کرامت علی کی نماز جنازہ بعد نماز مغرب شہداء کربلا انچولی میں ادا کی جائے گی۔
مرحوم کی تدفین وادی حسین قبرستان سپر ہائی وے میں کی جائے گی۔
کرامت علی نے سوگواروں میں دو بیٹیاں اور ایک بیٹا چھوڑا ہے، وہ علیل تھے اور نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔