کشمیریوں نے انتخابات میں بھارتی ریاست کو مسترد کیا، فائل فوٹو
 کشمیریوں نے انتخابات میں بھارتی ریاست کو مسترد کیا، فائل فوٹو

مودی یوگا کرنے مقبوضہ کشمیر پہنچ گیا

شایان احمد :
کشمیریوں کا سکون خراب کرنے والا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی یوگا کرنے کیلئے مقبوضہ کشمیر پہنچ گیا۔ یوگا ڈے کے موقع پر سات ہزار افراد کو ٹریننگ دی جائے گی۔ جس کیلئے سری نگر کو ریڈ زون قرار دے دیا گیا ہے۔

یہ نریندر مودی کا تیسری بار منصب سنبھالنے کے بعد مقبوضہ وادی کا پہلا دورہ ہے۔ وزیر اعظم کے دورے کے سلسلے میں سرینگر میں سیکورٹی فورسز نے نگرانی بڑھا دی ہے۔ جبکہ پولیس اور نیم فوجی اہلکاروں کی تعیناتی میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ ایس کے آئی سی سی کی طرف جانے والی سڑکوں کو آج تین بجے کے بعد سیل کیا گیا اور کل صبح گیارہ بجے تک ان سڑکوں پر عام راہگیروں اور گاڑیوں کے چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

جموں و کشمیر پولیس نے سیکورٹی صورت حال کے پس منظر میں شہر سرینگر میں ڈرون چلانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ وہیں ایس کے آئی سی سی کے گرد و نواح میں سیکورٹی حصار بنایا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم مودی کی سربراہی میں یوگا کے عالمی دن کی تقریبات مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں منعقد ہوں گی۔ مودی کی سربراہی میں انٹرنیشنل یوگا ڈے کی تقریب شیرِ کشمیر انٹرنیشنل کانفرنس سنٹر میں منعقد ہو گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کے دوران سری نگر میں ’’بہترین حالات‘‘ کو یقینی بنانے کے لیے پورے شہر میں سیکیورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔ ایس کے آئی سی سی کی طرف جانے والی سڑک کو سیل کر دیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ ایس کے آئی سی سی میں صفائی کی کارروائی منگل کو مکمل ہو گئی۔ اس کے علاوہ ایس کے آئی سی سی کے ڈیوٹی پر موجود تمام آفیشلز، سیکیورٹی اہلکاروں اور دیگر افراد اور اس میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کا بیک گراؤنڈ سیکیورٹی چیک کیا گیا ہے۔

انڈین اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق وزیراعظم مودی کی سربراہی میں یوگا کے عالمی دن کی تقریبات انڈین زیرِ انتظام کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں منعقد کی جا رہی ہیں۔ انڈین وزیراعظم نریندر مودی کے دو روزہ دورے کے لیے سری نگر کو ’ریڈ زون‘ قرار دے دیا گیا ہے۔

اس تقریب کے آغاز سے پہلے ہی وزیراعظم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر متعلقہ پوسٹس کی جا رہی ہیں جس میں یوگا کے فوائد سے آگاہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل نریندر مودی کی رہنمائی میں انٹرنیشل یوگا ڈے کی تقریبات دہلی، چندی گڑھ، جبل پور، دہرادن اور اقوام متحدہ میں بھی منعقد ہو چکی ہیں۔ اس سال یوگا کا عالمی دن ’یوگا اپنے اور سوسائٹی‘ کے عنوان سے منایا جا رہا ہے۔

مودی اپنے دورے میں 1500 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت والے کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وہ 1800 کروڑ روپے کے زرعی اور اس سے منسلک شعبوں کے اصلاحاتی پروجیکٹ کا بھی آغاز کریں گے۔ یہاں جاری ہونے والی ایک سرکاری ریلیز میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم مودی 21 جون کو سری نگر کے شیر کشمیر انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر میں 10ویں بین الاقوامی یوگا ڈے کے پروگرام میں تقریباً ساڑھے 6 بجے شرکت کریں گے۔

اس موقع پر نریندر مودی شرکا سے خطاب کریں گے وزیر اعظم کے دو روزہ دورہ کشمیر کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ جمعہ کو ڈل جھیل کے کنارے یوگا کرنے کے لیے 7000 سے زیادہ لوگ ان کے ساتھ شامل ہوں گے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ شرکا کو گزشتہ تین دنوں سے وزیر اعظم کے ذریعہ کیے گئے یوگا آسنوں کی تربیت دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔