شجاعت حسین اور پرویزالہٰی خاندان کے تعلقات بحال

سیاست اپنی اپنی ہوگی، تاہم شجاعت حسین اور پرویز الہٰی ملاقات میں خاندانی تعلقات بحال ہو گئے ہیں۔ ترجمان

June 27, 2024 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور: مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری پرویزالہٰی نے ملاقات کی۔

ق لیگ کے ترجمان مصطفیٰ ملک کے مطابق چوہدری پرویزالہٰی نے چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔

مصطفیٰ ملک کا کہنا ہے کہ چوہدری برادران کے درمیان ملاقات دو ہفتے قبل ہوئی تھی۔

ترجمان  نے بتایا کہ سیاست اپنی اپنی ہوگی، تاہم شجاعت حسین اور پرویز الہٰی ملاقات میں خاندانی تعلقات بحال ہو گئے ہیں۔