اسلام آباد(اُمت نیوز)کاروبار کے آغاز میں آج انٹر بینک میں امریکی ڈالر 2 پیسے مہنگا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے 40 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 38 پیسے کا تھا۔
ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آج مثبت رجحان ہے جہاں صبح سویرے ہی انڈیکس 80 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 538 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 80 ہزار 91 پر پہنچ گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام انڈیکس 79 ہزار 552 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔