فائل فوٹو
فائل فوٹو

سونا فی تولہ 800 روپے مہنگا ہو گیا

کراچی: آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 800 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 42 ہزار 300 روپے ہو گئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے اضافے سے 2 لاکھ 7 ہزار 733 روپے ہو گئی۔

ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ عالمی بازار میں سونےکا فی اونس بھاؤ 21 ڈالر بڑھ کر 2325 ڈالر ہے۔