کراچی: پاکستان اسٹیل مل ہمیشہ کے لیے بند کردی گئی۔ سوئی سدرن گیس کمپنی نے پاکستان اسٹیل مل کے لیے گیس کی فراہمی مکمل بند کردی۔ کنکشن کاٹ دیا گیا ہے۔
اسٹیل مل نے سوئی سدرن گیس کمپنی کو خط لکھ کر ادائیگی بند کرنے کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا۔ نوٹس وزارت صنعت و پیداوار کی طرف سے بھیجا گیا تھا۔
سوئی سدرن نے واجبات ادا کرنے کی پوزیشن واضح کرنے کے لیے اسٹیل مل کو خط لکھا تھا۔ سوئی سدرن گیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسٹیل مل کی طرف سے اب تک وضاحت موصول نہیں ہوئی۔
سوئی سدرن گیس کے ترجمان نے بتایا کہ ادارے نے وزارتِ توانائی کو بھی خط لکھا تھا۔ وہاں سے بھی تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں جمعہ کو اسٹیل مل کا گیس کنکشن منقطع کردیا گیا۔
یاد رہے کہ پاکستان اسٹیل ایک زمانے سے بند پڑی ہے اور اس کے باوجود ملازمین برقرار ہیں اور انہیں تنخواہیں بھی کی جارہی ہیں۔