کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی منیجنگ ڈائریکٹر فرخ خان نے اچانک استعفیٰ دے دیا، جس پر بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم ڈی پاکستان سٹاک ایکسچینج فرخ خان کا کہنا ہے کہ بہتر مستقبل کیلیے استعفیٰ دیا ہے۔
دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج کا بورڈ قانونی طور پر استعفیٰ رد نہیں کر سکتا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بورڈ ممبر احمد چنائے کے مطابق ایم ڈی نے استعفیٰ کیوں دیا، اس بات کا بورڈ اراکین کو نہیں پتا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فرخ خان اساٹاک ایکسچینج کی تاریخ کے سب سے زیادہ تنخواہ لینے والے ایم ڈی تھے۔ ان کے اور چیئرپرسن کے درمیان اختلافات استعفیٰ کی وجہ بنے ہیں۔