اسلام آباد: سیمنٹ کی 50 کلو بوری قیمت میں 207 روپے تک اضافہ ہو گیا جس کےبعد بوری کی قیمت 1 ہزار 5 سو روپے ہو گئی ہے ۔
نئے مالی سال کے پہلے ہی ہفتے وفاقی بجٹ کے اثرات مرتب ہونا شروع ہوگئے ہیں، وفاقی بجٹ میں سیمنٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں فی کلو 3 روپے سے بڑھاکر 4 روپے کر دی تھی ۔
نئی مالی سال کے پہلے ہی ہفتے میں سیمنٹ کی 50 کلو بوری کی قیمت میں 207 روپے تک اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد سیمنٹ کی بوری کی نئی قیمت 1500 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ لاہور اور پشاور میں دیگر شہروں کے مقابلے میں سیمنٹ کی قیمتیں سب سے زیادہ ہیں۔
ادارہ شماریات کی دستاویز کے مطابق ایک ہفتے میں لاڑکانہ میں سیمنٹ کی 50 کلو بوری 207 روپے تک مہنگی ہوئی، پشاور 177، بنوں 163، کوئٹہ اور سرگودھا 160، اور ملتان میں سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں 155 روپے کا اضافہ کیا گیا۔
کراچی اورلاہور میں سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں 150 روپے کا اضافہ ہوا، اسلام آباد 151، گوجرانوالہ 147،فیصل آباد 140،سیالکوٹ 130،حیدر آباد 120 اور راولپنڈی میں سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں 107 روپے کا اضافہ کیا گیا۔اس کے علاوہ خضدار میں سیمنٹ کی بوری 23 روپے تک مہنگی ہوئی۔
ذرائع کے مطابق سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافے کے باعث تعمیراتی شعبے کیلیے مشکلات میں مزید دوگنا ہو گئیں ہیں، سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافے کے باعث گھروں اور فلیٹس کی تعمیراتی لاگت مزید بڑھ جائے گی۔