10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2315 روپے کا اضافہ ہوا، فائل فوٹو
10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2315 روپے کا اضافہ ہوا، فائل فوٹو

سونے کی قیمت میں فی تولہ 2200 روپے کا اضافہ

کراچی: سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید 2200 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2,49,000 روپے ہوگئی۔

فی دس گرام سونے کی قیمت 1886روپے بڑھ کر 213477 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 24 ڈالر کا اضافہ ہونے کے بعد سونے کی قیمت 2404 ڈالر کی سطح پر آگئی۔ چاندی کی فی تولہ قیمت2900 روپے پر مستحکم رہی۔