الیکشن کمیشن نے اضافی مخصوص نشستوں کے اراکین کی رکنیت معطل کر دی
قومی اسمبلی میں 3اقلیتوں کی رکنیت معطل کردی گئی،خیبرپختونخوا اسمبلی سے 21اراکین کی رکنیت معطل کردی گئی۔
July 12, 2024 · قومی
فائل فوٹو
اسلام آباد: مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے اضافی مخصوص نشستوں کے اراکین کی رکنیت معطل کردی، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
قومی اسمبلی میں 3اقلیتوں کی رکنیت معطل کردی گئی،جبکہ خیبرپختونخوا اسمبلی سے 21اراکین کی رکنیت معطل کردی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔