کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 2671 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،فائل فوٹو
کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 2671 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،فائل فوٹو

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں شدیدمندی

کراچی: سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں شدیدمندی  کا رجحان دیکھا گیاہے۔

100انڈیکس میں669پوائنٹس کی کمی ہو گئی، 100انڈیکس 699پوائنٹس کم ہو کر79ہزار 323پر آ گیا۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے 13 رکنی بینچ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس کامحفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کالعدم قرار دیدیے اور کہا کہ تحریک انصاف مخصوص نشستوں کی حقدار ہے ، پی ٹی آئی 15 روز میں مخصوص نشستوں کیلئے اپنے امیدواروں کے ناموں کی فہرست فراہم کرے۔