لاہور پولیس عمران خان اور بشریٰ بی بی کا بیان قلمبند کرنے میں ناکام
9مئی کے 3 مقدمات میں لاہور اے ٹی سی بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت خارج کرچکی۔ٹیم ناکام ہوکر واپس لاہور آگئی ۔
July 14, 2024 · قومی
راولپنڈی (اُمت نیوز)لاہور سے اڈیالہ جیل جانے والی تفتیشی ٹیم بانی پی ٹی آئی سے پوچھ گچھ نہ کر سکی ، راولپنڈی جانے والی پولیس کی تفتیشی ٹیم لاہور واپسی کیلئے روانہ ہو گئی ۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سانحہ 9مئی کے مقدمات کی تفتیش، انویسٹی گیشن ونگ کی ٹیم اڈیالہ جیل میں موجود رہی ۔
انویسٹی گیشن ونگ کی خصوصی ٹیم بانی پی ٹی آئی کے بیانات قلمبند نہیں کرسکی،
9مئی کے 3 مقدمات میں لاہور اے ٹی سی بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت خارج کرچکی۔ٹیم ناکام ہوکر واپس لاہور آگئی ۔