پیپلزپارٹی کے چیف میڈیا کو آرڈینیٹر انتقال کرگئے

نذیرڈھوکی نے بے نظیر بھٹوکی میڈیا ٹیم کے ممبر کی حیثیت سےکام شروع کیا۔

July 14, 2024 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی: پیپلزپارٹی کے چیف میڈیاکو آرڈینیٹر نذیر ڈھوکی انتقال کرگئے۔

رہنما پیپلزپارٹی شازیہ مری نے چیف میڈیاکو آرڈینیٹر کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نذیرڈھوکی نے بے نظیر بھٹوکی میڈیا ٹیم کے ممبر کی حیثیت سےکام شروع کیا۔ شازیہ مری کا کہنا تھا کہ نذیر ڈھوکی کی خدمات کو پیپلزپارٹی کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

دوسری جانب صدر آصف علی زرداری نے بھی پیپلزپارٹی کے چیف میڈیاکو آرڈینیٹر نذیر حسین ڈھوکی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کی پیپلزپارٹی کے لیے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔