اسٹیج کے نامور اداکار مجاہد رانا انتقال کر گئے

مجاہد رانا جگر اور مہروں کے عارضے میں مبتلااور میو اسپتال کے ایسٹ میڈیکل وارڈ میں زیر علاج تھے تھے ۔

July 14, 2024 · قومی
مرحوم کی نماز جنازہ داتا دربار میں ادا کرنے کے بعد مقامی قبرستان میں تدفین کردی گئی ، فائل فوٹو

مرحوم کی نماز جنازہ داتا دربار میں ادا کرنے کے بعد مقامی قبرستان میں تدفین کردی گئی ، فائل فوٹو

لاہور: اسٹیج اور ٹی وی کے نامور اداکار مجاہد رانا انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق مجاہد رانا جگر اور مہروں کے عارضے میں مبتلا تھے اور گزشتہ ایک ہفتے سے لاہور کے میو اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

60 سالہ مجاہد رانا میو اسپتال کے ایسٹ میڈیکل وارڈ میں زیر علاج تھے، جہاں وہ خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

مرحوم کی نماز جنازہ داتا دربار میں ادا کرنے کے بعد مقامی قبرستان میں تدفین کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ مجاہد رانا نے ہزاروں اسٹیج ڈراموں اور لاتعداد ٹی وی ڈراموں میں کام کیا۔