پختونخوا حکومت کا ایک لاکھ خاندانوں کو مفت سولر سسٹم دینے کا فیصلہ
علی امین گنڈاپور نے صوبے میں لوڈشیڈنگ سے پریشان غریب خاندانوں کو سولر سسٹم دینے کی ہدایت کردی۔
July 16, 2024 · قومی
فائل فوٹو
پشاور: پنجاب حکومت کی نقل کرتے ہوئے خیبر پختونخوا حکومت نے ایک لاکھ خاندانوں کو مفت سولر سسٹم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے میں لوڈشیڈنگ سے پریشان غریب خاندانوں کو سولر سسٹم دینے کی ہدایت کردی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے پختونخوا کے غریب خاندانوں کو 2 کے وی کا سولر سسٹم دیا جائے گا۔