ایبٹ آباد، سنگدل ماں نے 3 بچوں کی گردن کاٹ دی

8 ماہ کا بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا جبکہ 2 زخمی بچے ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

July 18, 2024 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

ایبٹ آباد کے نواں شہر میں سنگدل ماں نے 3 بچوں کی گردن کاٹ دی۔

ابتدائی تفصیلات کے مطابق واقعہ میں 8 ماہ کا بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا جبکہ 2 زخمی بچے ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمہ نفسیاتی مریضہ ہے، ماں نے تیزدھارآلہ سے بچوں کی گردن کاٹی ہے۔ پولیس نے تصدیق کی کہ 8 ماہ کا زخمی بچہ دم توڑ گیا جبکہ 2 بچے ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔