عمران خان نے 12مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ چیلنج کردیا

لاہور اے ٹی سی نے جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے ریکارڈ کا درست جائزہ نہیں لیا، جیل میں قید ہوں، پولیس پہلے بھی تفتیش کر چکی ہے۔

July 18, 2024 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 12مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

عمران خان نے بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے 12درخواستیں دائر کردیں،درخواست میں موقف اختیار کیا گی اہے کہ لاہور اے ٹی سی نے جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے ریکارڈ کا درست جائزہ نہیں لیا، جیل میں قید ہوں، پولیس پہلے بھی تفتیش کر چکی ہے۔

جسمانی ریمانڈ دیتے وقت قانون کو بھی مدنظر نہیں رکھا گیا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ اے ٹی سی کا 12مقدمات میں دیا جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دے۔