سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کا اضافہ
قیمت میں اضافے کے بعد فی تولہ سونا ڈھائی لاکھ روپے سے بڑھ گیا۔
July 22, 2024 · کامرس
فائل فوٹو
کراچی: ملک بھر میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ قیمت ڈھائی لاکھ روپے سے بڑھ گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 1000روپے بڑھ کر 2 لاکھ 51 ہزار روپے ہو گئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے اضافے سے 2 لاکھ 15 ہزار 51 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ عالمی بازار میں سونےکا فی اونس بھاؤ 2 ڈالر بڑھ کر 2382 ڈالر ہے۔