کراچی (اُمت نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں منفی رجحان رہا۔
کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس ایک ہفتے میں2088 پوائنٹس کم ہو کر 78029 پر بند ہوا، 100 انڈیکس 2164 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 80085 جبکہ کم ترین سطح 77921 رہی۔
کاروباری بازار میں ہفتہ بھر میں 1.68 ارب شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 78.22 ارب روپے رہی۔
علاوہ ازیں مارکیٹ کیپٹلائزیشن کاروباری ہفتے میں 274 ارب روپے کم ہوکر 10388 ارب روپے رہی۔