لاہور؛ ڈانس پارٹی پر چھاپہ، لڑکے لڑکیوں سیت 26افراد گرفتار

ڈانس پارٹی چوہنگ کے علاقے میں نجی سوسائٹی کے ایک گھر میں ہو رہی تھی جہاں سے حقے، شیشے، فلیورز، اسپیکر، اسلحہ، سمیت دیگر سامان برآمد کر لیا۔

July 28, 2024 · قومی

 

لاہور(اُمت نیوز) چوہنگ پولیس نے ڈانس پارٹی پر چھاپہ مار کر لڑکے اور لڑکیوں سمیت 26 افراد کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ڈانس پارٹی چوہنگ کے علاقے میں نجی سوسائٹی کے ایک گھر میں ہو رہی تھی جہاں سے حقے، شیشے، فلیورز، اسپیکر، اسلحہ، سمیت دیگر سامان برآمد کر لیا۔

پولیس نے 15 کی کال پر چھاپہ مار کر لڑکے لڑکیاں گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے ہیں۔