کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ہے، جس کے مطابق شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی گئی ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ شرح سود میں 100 بیسز پوائنٹس کمی کے بعد 20 اعشاریہ 5 فیصد سے 19 اعشاریہ 5 فیصد پر آگئی ہے۔
اس موقع پر گورنر اسٹیٹ کا کہنا تھا کہ جون 2024 میں ماہانہ مہنگائی کی شرح 12.6 فیصد پرآگئی ہے، جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 32 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، تین ماہ بعد ستمبر میں نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ ملک میں مہنگائی میں مرحلہ وار کمی آرہی ہے، امپورٹ کو مکمل طور پر اوپن کردیا ہے، تمام بیرونی قرضوں کی ادائیگی بروقت کی جارہی ہے۔