عظمیٰ بخاری کی مبینہ جعلی ویڈیو کیخلاف درخواست پر ڈی جی FIA کو نوٹس

لاہور(اُمت نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی مبینہ جعلی ویڈیو کیخلاف درخواست پر ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم نے عظمیٰ بخاری کی درخواست پر بطور اعتراض سماعت کی،دوران سماعت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیئے کہ آپ کو درخواست کے ساتھ منسلک تصاویر ہٹا دینی چاہیے تھیں، اگر آپ درخواست کے ساتھ منسلک تصاویر ہٹا دیتے تو آج درخواست لگ جاتی۔

عظمیٰ بخاری کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہماری درخواست پر دوسرا اعتراض یہ عائد کیا گیا تھا کہ آپ ایف آئی اے جائیں، ہم نے ایک متفرق درخواست دائر کی ہے۔

بعدازاں عدالت نے رجسٹرار آفس کا اعتراض دور کرتے ہوئے درخواست کو کل سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔