پاکستان ہائی کمیشن آف ملائیشیا کے زیر اہتمام فروٹ فیسٹیول کا انعقاد

 

ملائیشیا(اُمت نیوز)پاکستان ہائی کمشین آف ملائیشیا کی جانب سے “مینگو اینڈ فروٹ فیسٹیول” کا انعقاد کیا گیا۔

ہائی کمیشن آف پاکستان ملائیشیا نے ملائشیا کے مرکزی مقام پر “پاکستان مینگو اینڈ فروٹ فیسٹیول” کا انعقاد کیا، ہائی کمشنر سید احسن رضا شاہ نے فیتہ کاٹ کر فیسٹیول کا افتتاح کیا۔

فیسٹیول میں حاضرین کی تواضع پاکستانی مینگوز، مینگو ٹرائفل، مینگو کیک شیک اور دیگر انواع و اقسام کی آم سے بنی مصنوعات سے کیا گیا۔

اس موقع پر ہائی کمشنر سید احسن رضا کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ایکسپورٹس کو بڑھانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کونسلر طاہرہ جاوید نے بتایا کہ فروٹس، ہینڈی کرافٹ اور دیگر کئی اشیا کی ملائیشیا کو درآمد میں اضافہ ہوا ہے۔

مینگو فیسٹول میں ملائیشیا میں مقیم پاکستانیوں کے علاوہ ملائشین کمیونٹی نے بھی بھرپور شرکت کی۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستانی پھلوں میں قدرتی مٹھاس اور رس کا الگ ہی احساس ہے، ان آم کی خوشبو بتاتی ہے کہ آم واقعی پھلوں کا بادشاہ ہے۔