اسلام آباد(اُمت نیوز)انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر کا بھاؤ گزشتہ کاروباری دن کے نرخوں پر برقرار ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر کا بھاؤ 278 روپے 70 پیسے پر برقرار ہے،گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر 278 روپے 70 پیسے کا تھا۔
ادھر آج کاروبار کے آغاز میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 770 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 647 پر آ گیا۔
گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس 77 ہزار 877 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔