ارشد ندیم کےاعزازمیں کل جی ایچ کیومیں تقریب ہو گی

تقریب کے انعقاد کا مقصد گولڈ میڈلسٹ کی صلاحیتوں کا اعتراف اورحوصلہ افزائی ہے۔

August 15, 2024 · قومی
 جی ایچ کیو میں ہونیوالی تقریب  ارشد ندیم اور اہلخانہ کے اعزاز میں ہوئی، فائل فوٹو

 جی ایچ کیو میں ہونیوالی تقریب  ارشد ندیم اور اہلخانہ کے اعزاز میں ہوئی، فائل فوٹو

راولپنڈی: ارشد ندیم کےاعزازمیں آرمی چیف کی جانب سے جی ایچ کیومیں کل تقریب کا انعقاد کیا جائے گا ۔

ارشد ندیم اوراہلخانہ کے اعزاز میں خصوصی تقریب کل جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ہوگی، تقریب کے انعقاد کا مقصد گولڈ میڈلسٹ کی صلاحیتوں کا اعتراف اورحوصلہ افزائی ہے۔

ترجمان کے مطابق گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم قوم کی توقعات پرپورا اترے اورملک کا نام روشن کیا، ارشد ندیم کھیلوں کی دُنیا میں پاکستان کی نوجوان نسل کے لئے مشعل راہ ثابت ہوں گے۔