تھانے میں بنیان پہن کر بیٹھنے والا اے ایس آئی معطل

لیاقت آباد تھانے میں کچھ خواتین کسی مسئلے پر پولیس اسٹیشن پہنچیں جہاں اے ایس آئی بنیان پہنے بیٹھا تھا، خواتین کے آنے پراے ایس آئی نے شرٹ پہنی ۔

August 18, 2024 · قومی
پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد بچی کو والدین کے حوالے کردیا، فائل فوٹو

پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد بچی کو والدین کے حوالے کردیا، فائل فوٹو

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں تھانے کے اے ایس آئی کی جانب سے غیرذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے پر انہیں معطل کر دیا گیا۔

لیاقت آباد تھانے میں کچھ خواتین اپنا مسئلہ لے کر پولیس اسٹیشن پہنچیں جہاں اے ایس آئی پرویز اپنے دفتر میں بنیان پہنے بیٹھا تھا، خواتین کے آنے پر اے ایس آئی نے شرٹ پہنی۔اے ایس آئی کے رویے کے باعث تھانے آنے والی خواتین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

اس حوالے سے واقعے کا علم ہوتے ہی ڈی آئی جی ویسٹ نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اے ایس آئی کو غیر ذمہ دارانہ رویے پر معطل کردیا اور اس کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی شروع کرنے کا حکم دیدیا۔