گلگت،مزدوروں کی گاڑی دریا میں گرنے سے 5افراد جاں بحق

مزدور ڈیم سائٹ پر کام کرنے کے لیے جا رہے تھے کہ گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت پانچ افراد جان کی بازی ہارگئے۔

August 19, 2024 · اہم خبریں, قومی

گلگت ( اُمت نیوز) گلگت میں ڈیم مزدوروں کی گاڑی بے قابو ہوکر دریائے گلگت میں جا گری جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔

مزدور ڈیم سائٹ پر کام کرنے کے لیے جا رہے تھے کہ گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت پانچ افراد جان کی بازی ہارگئے۔

مقامی رضا کاروں کی مدد سے جاں بحق افراد کو نکالا جا رہا ہے ۔