طاقتور مون سون سسٹم آج سے ملک میں داخل ہونے کا امکان

 

اسلام آباد(اُمت نیوز)طاقتور مون سون سسٹم آج سے ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے، کراچی سمیت سندھ بھر میں 26 سے 29 اگست تک موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

طوفانی بارش کے پیش نظر کراچی میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی، بلدیہ عظمیٰ کے تمام اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔

پی ڈی ایم اے نے آج سے پنجاب میں بھی مزید مون سون بارشوں کا الرٹ جاری کردیا ہے، ڈیرا غازی خان، ملتان اور بہاول پور ڈویژن میں سیلاب کا خطرہ ہے۔

لاہور، گوجرانوالا، راول پنڈی، ملتان، فیصل آباد، ساہیوال اور گجرات میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔