کراچی (اُمت نیوز)تبادلہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ، روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی جبکہ سٹاک مارکیٹ نے ایک بار پھر 79 ہزار کی حد عبور کر لی ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں ڈالر7 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے ، 70 پیسے ہو گئی۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 189 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 79 ہزار 35 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ کا ہنڈریڈ انڈیکس 78 ہزار 846 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔