لکی مروت،نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او کے دو بھائی قتل

لکی مروت (اُمت نیوز)لکی مروت میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایس ایچ او کے دو بھائیوں کو قتل کردیا جبکہ ملزم موقع واردات سے فرار ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لکی مروت کے علاقے اباخیل میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او شفقت آللہ کے دو بھائی جاں بحق ہو گئے، ایس ایچ او شفقت اللہ کے جاں بحق بھائیوں کے نام صفی اللہ اور نوید اللہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں بھائیوں کی لاشیں مقامی ہسپتال منتقل کردی گئی جبکہ ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے موقع واردات کے شواہد اکھٹے کر کارروائی کا آغاز کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔