بانی PTI کی بریت کی درخواست پر سماعت آج
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا اڈیالہ جیل میں سماعت کریں گے۔ دونوں ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا، لیکن ان کے وکلا عدالت نہیں آئے۔
اسلام آباد(اُمت نیوز)بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بریت کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا اڈیالہ جیل میں سماعت کریں گے۔
گزشتہ سماعت پر ریفرنس کے آخری گواہ میاں عمر ندیم پر جرح نہ ہوسکی۔
رپورٹس کے مطابق دونوں ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا، لیکن ان کے وکلا عدالت نہیں آئے۔