گلیات میں شوہر نے حاملہ بیوی کو زندہ جلا دیا

ایبٹ آباد (نمائندہ امت) گلیات میں شوہر نے بھابی سے مل کر اپنی پانچ ماہ کی حاملہ بیوی کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس سے ماریہ دختر محمد اقبال موقع پر دم توڑ گئی۔تھانہ چھانگلہ گلی میں ایف آئی آر درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان نےاعتراف جرم بھی کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع ایبٹ آباد تھانہ چھانگلہ گلی کی حدود تاجوال میں شوہر نے بیوی کو زندہ جلا دیا، مقتولہ پانچ ماہ کی حاملہ تھی. آگ لگنے سے خاتون بری طرح جلھس گئی تھی،ماریہ اقبال کے والد محمد اقبال نے تھانہ چھانگلہ گلی میں رپورٹ درج کرائی

 

جس پرپولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ اعترافی بیان کے مطابق ملزم ندیم ولد محمد سلیم قوم کڑلال ساکن تاجوال کا اپنی بھابھی ملزمہ ثمینہ زوجہ عامر کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے جس پر آئے روز ندیم اور اس کی مقتولہ بیوی ماریہ کے درمیان جھگڑا رہتا تھا۔گزشتہ اتوار کے روز مقتولہ نے اپنے خاوند اور ملزمہ ثمینہ کو قابل اعتراض حالت میں دیکھ لیا جس پر اس نے اپنے شوہر سے احتجاج کیا

 سانحہ چھانگلہ گلی کے ملزمان پولیس کی حراست میں

 

اور دھمکی دی کہ وہ یہ سب اپنے میکے میں جا کر بتادے گی۔ اس پر ملزم ندیم سیخ پا ہو گیا اور اس نے اپنی بھابھی ثمینہ کے ساتھ مل کر ماریہ کو راستے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا اور پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ آگ لگنے سے مقتولہ بری طرح جھلس گئی اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں چھانگلہ گلی پولیس نے دفعہ 302/34 کے تحت ایف آئی آر درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔