اسلام آباد(اُمت نیوز)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا۔
کاروباری آغاز کے پہلے روز ہی100 انڈیکس میں 349 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 0.44 فیصد اضافے سے 79 ہزار 682 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کی کمی ریکارڈ کی جارہی ہے،کمی کے بعد انٹر بینک میں امریکی ڈالر 278 روپے 10 پیسے پر آگیا۔