کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 2671 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،فائل فوٹو
کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 2671 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،فائل فوٹو

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی،1000 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک دن کی چھٹی کے بعد زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران 1058 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 80 ہزار 549 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔

واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 159 پوائنٹس اضافے کیساتھ 79 ہزار 491 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روزانٹر بینک میں امریکی کرنسی 23 پیسے سستی ہوئی جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 278.13 روپے سے کم ہو کر 277.90 روپے کا ہوگیا ہے۔