کراچی: پاکستان میں سونے کا بھاؤ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونےکا بھاؤ 1100 روپے اضافے سے 2 لاکھ 73 ہزار روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں یہ سونےکی بلند ترین سطح ہے۔10 گرام سونےکا بھاؤ 943 روپے اضافے سے 2 لاکھ 34 ہزار 53 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونےکا بھاؤ 11 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 628 ڈالر فی اونس ہے۔