فائل فوٹو
فائل فوٹو

سونے کے نرخ ایک بار پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی : سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں آج پھر بڑا اضافہ ہوگیا،سونے کے نرخ ایک بار پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

بدھ کے روز سونے کی مقامی اور عالمی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار فی تولہ سونا پونے 3 لاکھ روپے سے تجاوز کرگیا۔

مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 2500 روپے اضافے سے پہلی بار 2 لاکھ 75 ہزار 500 روپے کی ملکی تاریخ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔

اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2144 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 36 ہزار 197 روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی ہے جبکہ 10 گرام کے 22 قیراط سونے کی قیمت 2 لاکھ 16 ہزار 514 روپے ہوگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 25 ڈالر بڑھ کر 2653 ڈالر کی ریکارڈ سطح پر جاپہنچے۔