حیدرآباد میں فلٹر پلانٹ سے زہریلی گیس کے اخراج کے باعث 13 بچے بے ہوش ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ پنیاری کی حدود میں پیش آیا، جہاں ناکہ فلٹر پلانٹ سے زہریلی گیس لیک ہوئی۔
پولیس کے مطابق بچوں کو سول اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچوں کی عمریں 4 سے 12 سال کے درمیان ہیں۔