کراچی (اسٹاف رپورٹر)منگھوپیر سلطان آباد میں پختون تحفظ موومنٹ اور پولیس کے درمیان جھڑپ ،ہوائی فائرنگ ،شیلنگ کے بعد عہدیدران سمیت گیارہ سے زائد افراد کو حراست میں لیکر اسلحہ اور گاڑیاں برآمد کرلی۔ امت کو اہم زرائع نے بتایا کہ پی ٹی ایم اکتوبر میں اعلی سطح پر پختون قومی جرگہ کرنا جارہی اس حوالے سے منگوپیر سلطان آباد میں ایک بڑے پیمانے پر پی ٹی ایم کارنر میٹنگ کررہی تھی جس میں باقاعدہ لاؤڈ اسپیکر کا بھی استعمال کیا جارہا تھا یہ کارنر میٹنگ پی ٹی ایم کے عہدیدار نور اللہ ترین کی سرپرستی میں کی جاری تھی کہ پولیس کو اس کارنر میٹنگ کی اطلاع ملی ،پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جہاں پی ٹی ایم کے کارکنان نے پولیس پر پتھراؤں اور ہوائی فائرنگ شروع کردی مشتعل افراد نے پولیس کی موبائل سمیت متعدد گاڑیوں اورعیسی لیبارٹری کو شدید نقصان پہنچایا پولیس نے مزید نفری طلب کرکے ہوائی فائرنگ لاٹھی چارج اور شیلنگ کرتے ہوئے نور اللہ ترین سمیت گیارہ سے زائد افراد کو حراست میں لیکر اسلحہ و دیگر سامان برآمد کرلیا اس حوالے سے ایس ایچ او غلام حسین کورائی نے بتایا کہ پی ٹی ایم کے عہدیداران ڈی سی و متعلقہ اداروں کے بغیر اجازت نامہ پر ایک بڑے پیمانے پر کارنر میٹنگ کررہے تھے جس میں اداروں کے خلاف بھی بات کی جارہی تھی تاہم پولیس جب انکے خلاف کارروائی کرنے پہنچی تو انھوں نے پولیس پر حملہ کردیا پولیس نے ہوائی فائرنگ شیلنگ اور لاٹھی چارج کرتے ہوئے کارنر میٹنگ ناکام بنادی اور نور اللہ ترین سمیت درجن سے زائد افراد کو حراست میں لیکر اسلحہ گاڑیاں و دیگر سامان برآمد کرلیا۔