پنجاب میں احتجاج کے بعد اسلام آباد میں احتجاج کی دوبارہ کال دی جائے گی،فائل فوٹو
پنجاب میں احتجاج کے بعد اسلام آباد میں احتجاج کی دوبارہ کال دی جائے گی،فائل فوٹو

سنگجانی جلسہ، پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے سنگجانی جلسے میں کی گئی تقاریر پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کےمطابق حکومت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف ایکشن کا فیصلہ کرلیا، آٹھ ستمبر کو اسلام آباد میں سنگجانی میں کیے گئے جلسے میں کی گئی تقاریر پر حکومت ایکشن میں آگئی۔

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ سنگجانی جلسے میں کی گئی تقاریر پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ضابطہ فوجداری کی سیکشن 196 کے تحت حکومت درخواست جمع کروائے گی، سیکشن 196 کے تحت درج مقدمات ناقابل ضمانت ہوتے ہیں۔

دوسری جانب اس سیکشن کے تحت گرفتاری کیلیے پولیس کو وارنٹ کی بھی ضرورت نہیں ہوگی، وزارت قانون اور وفاقی پراسیکیوٹر جنرل دونوں نے فیصلے کی توثیق کردی، معاملے کی وفاقی کابینہ سے باضابطہ منظوری کیلیے درخواست کردی گئی ہے۔