فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد کے ڈی چوک احتجاج پر علی امین گنڈاپور کی عمران خان سے مشاورت

راولپنڈی: وزیراعلیٰ خبیرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے ملاقات کی ہے، جس میں اسلام آباد کے ڈی چوک پر احتجاج سے متعلق مشاورت کی گئی۔

منگل کو ہونے والی یہ ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی، ملاقات کے بعد علی امین گنڈاپور میڈیا سے گفتگو کئے بغیر واپس روانہ ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی اور پارٹی کی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں 28 ستمبر کے راولپنڈی احتجاج اور 4 اکتوبر کو اسلام آباد ڈی چوک احتجاج سے متعلق مشاورت بھی کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔