پی ٹی آئی کو روکنا آئین،قانون،جمہوریت کیلئےضروری ہے،رانا ثناء اللّٰہ

 

اسلام آباد(اُمت نیوز)وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ اعلیٰ عدالتوں میں جو کچھ ہو رہا ہے یہی مسئلہ ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پاناما میں نواز شریف کو نااہل کیا گیا، ملک معاشی طور پر مفلوج کیا گیا، یہ سب کس نے کیا؟ اسٹیبشلمنٹ نے بھی کیا، کندھا بانیٔ پی ٹی آئی نے پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سیاسی جماعت کے طور پر نہ حکومت میں رویہ اپنایا، نہ اپوزیشن میں، پی ٹی آئی کا رویہ سیاسی نہیں۔

ن لیگ کے رہنما نے کہا کہ کبھی شارٹ مارچ، کبھی لانگ مارچ، کبھی اسلام آباد کا گھیراؤ، کبھی حکومت توڑ دی، پی ٹی آئی ملک میں انارکی، تشدد اور افراتفری چاہتی ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو روکنا آئین، قانون اور جمہوریت کے لیے ضروری ہے، تحریک انصاف کسی کے وجود کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تحریکِ انصاف کسی کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں، اس کا رویہ قابلِ برداشت نہیں، یہ کسی طور پر جمہوری رویے پر نہیں آئے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔